ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ

مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید  نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہ کھیلنے  کا مشورہ دیدیا۔

  ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے، بھارت  پاکستان  کے وجود سے خوش نہیں ، وہ  پاکستان سے نفرت کرتا ہے اور  بھارت ہمارے ساتھ کرکٹ  کھیل کر ہماری  ہی بے عزتی کرتا ہے، اس سے بہتر ہے کہ ہم بھارت کیساتھ کرکٹ نہ کھیلیں۔

  مشاہد حسین نے کہا کہ بھارتی ہم سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، وہ پاکستان آنے سے انکار کردیتے ہیں، بھارت پاکستان کی نفرت میں اس حد تک گرچکا ہے  کہ 2 سال قبل ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو آگے نہ آنے دینے کیلئے شکست کھائی لہٰذا ہمیں  بھی ایسی ٹیم کے ساتھ  کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے ۔

 چیئرمین پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے مزید کہا کہ   بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے جیت کو  بھارتی فوج اور پہلگام واقعے کے متاثرین کے نام کیا،  بھارت خود دہشتگرد ہے جس نے جارحیت کی اور جواب میں پاکستان نے اس کی پھینٹی لگائی  اب بھارت اسی شکست کو پروپیگنڈا کیلئے استعمال کررہا ہے۔