ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا کرائم پریڈکشن کے لیے جدید اے آئی سسٹم کا آغاز

لاہور پولیس کا کرائم پریڈکشن کے لیے جدید اے آئی سسٹم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک:لاہور پولیس نے جرائم کی پیش گوئی اور مؤثر کارروائی کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اس سلسلے میں "پنجاب ایمرجنسی اے آئی" سافٹ ویئر لانچ کیا ہے۔

یہ سافٹ ویئر پولیس کو بروقت بتائے گا کہ کہاں ڈکیتی یا چوری کا خدشہ ہے اور حادثات یا کرائم ہاٹ اسپٹس کی نشاندہی بھی کرے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے پٹرولنگ پلان کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق جدید اے آئی سسٹم اسمارٹ پولیسنگ اور سمارٹ پٹرولنگ میں معاون ثابت ہوگا، جس سے لاہور پولیس کی ورکنگ میں جدت آئے گی۔