قبرستان میں خاتون کی ا انسانی ڈھانچے کے ساتھ فوٹیج سامنے آگئی

قبرستان میں خاتون کی ا انسانی ڈھانچے کے ساتھ فوٹیج سامنے آگئی
کیپشن: Women dancing with skeleton
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   کیا آپ نے کبھی کسی قبرستان میں خاتون کو انسانی ڈھانچے کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا ہے؟

 میڈیا رپورٹس کے مطابق، انگلینڈ کے قدیم ہل نامی قبرستان میں حال ہی میں راہبہ کا لباس زیب تن کیے  ڈھانچوں سے کھیلتی خاتون دیکھی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، خاتون کی خوفناک اور دل دہلادینے والی تصاویر رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو قبرستان کے باہر سے گزرنے والے مسافر کی جانب سے کھینچی گئیں، بعد ازاں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

وائرل  ہونے والی تصویر میں خاتون کو کریم رنگ کا راہبہ کا گاؤن اور اسکارف پہنے دیکھا گیا، ایک اور تصویر میں خاتون کو بظاہر کتے جیسے نظر آنے والے ڈھانچے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔یہ خوفناک منظر دیکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ خاتون کو کئی منٹ تک ڈھانچوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا تاہم اس دوران وہاں لوگوں کی موجود گی بھی خاتون کے اس عمل میں خلل نہ ڈال سکی ۔

ان مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے افراد نے برطانوی اخبار  ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا  کہ خاتون کو اس دوران خاصا خوش اور ڈھانچوں کے ساتھ مگن دیکھا گیا۔تاہم فی الحال واضح نہیں ہوسکا ہے کہ خاتون کے ڈھانچوں کے ساتھ کھیلنے کے پیچھے درحقیقت  کہانی کیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر