سٹی 42: فیروز پور روڈ پر 1000 بیڈ پر ہسپتال کی تعمیر کے لیے محکمہ خزانہ سے فنڈ مانگ لیے گئے ۔محکمہ اسپیشلائزڈ نے حکومت سے ہسپتال کے لیے زمین کی خریداری اور ابتدائی تعمیراتی کام کے لیے 6 ارب روپے کا فنڈ جاری کرنے کی استدعا کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت لاہور میں ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کے لیے اب باقاعدہ آغاز کرنے جارہی ہے جس کے لیے محکمہ صحت نے حکومت سے 6 ارب روپے کے فنڈ بھی مانگ لیے ہیں ۔محکمہ صحت نے یہ فنڈ ایل ڈی اے سے زمین کی خریداری اور آئی ڈیپ اتھارٹی کو تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے مانگے ہیں۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہسپتال کی تعمیر کے لیے پہلے تو 124 کینال کی زمیں ایل ڈی اے سے خریدے گا اور ایل ڈی اے 2 ارب 3 کروڑ روپے کے فنڈ ملنے کے بعد زمین محکمہ صحت کو ٹرانسفر کرے گا ۔کیونکہ ایل ڈی اے حکام نے زمین کا قبضہ فنڈ کے اجرا سے مشروط کیا ہے ۔جبکہ پنجاب حکومت 124 کینال زمیں کی خریداری کے لیے پہلے بھی باقاعدہ منظوری دی جاچکی ہے ۔ حکام کے مطابق محکمہ صحت نے آئی ڈیپ اتھارٹی کو بھی ابتدائی تعمیراتی کام کے لیے 4 ارب روپے کا فنڈ جاری کرنے کی بھی استدعا کی ہے ۔۔