سٹی 42: سموگ و ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
رواں ماہ کی کارروائیوں پرریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق دھواں چھوڑنے والی34گاڑیاں بند،48گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔
آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے مالکان کو 3لاکھ43ہزار کے جرمانہ کیاگیا۔رواں ماہ 10 مقدمات درج کر کے 9 ڈرائیورز کوگرفتار کیا گیا ۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کو ہر گز نہیں چلنے دیا جائیگا۔ٹرانسپورٹرز فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیاں ہر گز روڈ پر مت لائیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App