ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز 

 شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کابینہ میں شامل نئے وزرا نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے رانا محمد اقبال ،منشااللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے  خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا رانامحمد اقبال،منشااللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
 اس موقع پر  پارٹی امور، سیاسی امور ،ملکی حالات ،امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔وزیر قانون رانا اقبال خان نے وزیراعلیٰ کے پرامن پنجاب کے ویژن کو سراہا۔
مریم نواز نے فیکٹری ورکرز ،مزدوروں کی رجسٹریشن میں شفافیت اور وزیر محنت کو مقررہ کردہ اجرات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے۔
وزیر قانون نے بتایا کہ چند ماہ کی قلیل مدت میں صوبہ بھر میں امن وامان کی فضا بہتر ہوئی ہے۔