ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کا صنم جاوید کیخلاف درج نامعلوم مقدمات کی تفصیلات 2 روز میں فراہم کرنے کا حکم

عدالت کا صنم جاوید کیخلاف درج نامعلوم مقدمات کی تفصیلات 2 روز میں فراہم کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا اکٹوسٹ صنم کے خلاف درج نامعلومات مقدمات کی تفصیلات 2 روز میں فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

 لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور سوشل میڈیا اکٹوسٹ صنم جاوید کے خلاف درج نامعلوم مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

 جسٹس عل باقر نجفی نےصنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ پیش ہوئے اور صنم جاوید خان کا والد راجہ جاوید بھی عدالت میں موجود تھا۔

 لاہور ہائی کورٹ نے صنم جاوید کیخلاف درج نامعلوم مقدمات کی تفصیل طلب کر لی، عدالت نے آئی جی و دیگرفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 19اکتوبرکو جواب طلب کرلیا۔

 وکیل درخواستگزار نے استفسار کیا کہ صنم جاوید کو جناح ہاؤس کیس میں تھانہ سرور روڈ میں نامزد کیا گیا، صنم جاوید کو تھانہ سرور روڈ میں درج دوسرے مقدے میں گرفتار کیا، وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام نامعلوم ایف آئی آرز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے اور حفاظتی ضمانت دی جائے۔

  عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ 2 روز میں مقدمات کی تفصیل فراہم کریں، عدالت نے کیس پر مزید سماعت 19 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer