چار نئے اضلاع کیلئے سمری منظور ، بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

 New district budget
کیپشن: jobs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)بورڈ آف ریونیو کی نئے اضلاع کے لئے فنڈز کی ڈیمانڈ، نئے چار اضلاع کے لئےپانچ ارب روپے مانگے گئے ہیں۔
 بورڈ آف ریونیو کی جانب سےمحکمہ خزانہ کو چار نئے اضلاع کے لئے 4 ہزار 388 نئی آسامیاں بھی منظور کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے، محکمہ خزانہ نے نئے اضلاع کے فنڈز کی سمری کو کلیئر کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے نئے اضلاع تلہ گنگ، کوٹ ادو، مری اور وزیر آباد کے لئے سمری منظور کر لی ہے۔

محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ جاری کر دیا جائے گا، کابینہ 4 ہزار 388 آسامیوں کی منظوری بھی دے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer