ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک امتحان میں گریڈ 'ڈی' اور 'ای' حاصل کرنیوالےطلبہ لئےبڑی خبر

700 students get full marks in matric exams
کیپشن: Matric Exams
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور  تعلیمی بورڈ کے تحت 2لاکھ 92 ہزار 8 سو 36 طلبہ نے میٹرک کا امتحان دیا، کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا، امتحان میں گریڈ  ڈی اور ای کے حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

لاہور تعلیمی بورڈ نے گزشتہ روز میٹر ک کے نتایج کا اعلان کیا، امتحان میں  2لاکھ 92 ہزار 8 سو 36 طلبہ شریک ہوئے، ان میں سے 2 لاکھ 88 ہزار چھ سو سترہ طلبہ کامیاب قرار پائے، صرف غیر حاضر طلبا کو فیل قرار دیا گیا، چیئر مین بورڈ لاہور کا کہناتھا کہ میٹرک امتحان میں کامیابی کا تناسب 98.92 فیصد رہا،60 ہزار 692 طلباء نے اے پلس گریڈ، 26 ہزار 228 طلباء اے گریڈ میں کامیاب بی گریڈ میں 31 ہزار 914 طلباء اور 44 ہزار 557 طلباء سی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔

چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی کا کہنا تھا کہ فیل طلبہ کے لئے  سپیشل امتحان11 دسمبرسےلیاجائےگا ، سپیشل امتحان غیرحاضر اورنمبروں سےناخوش طلبہ دےسکیں گے۔  

ان کا کہناتھا کہ میٹرک میں گریڈ ' ڈی' اور 'ای' کے ساتھ پاس ہونےوالے طلبہ کا تناسب سب سے زیادہ ہے،میٹرک میں 65 ہزار 875 طلباء نے ڈی گریڈ جبکہ 59 ہزار 351 طلباء ای گریڈ  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔  ایک لاکھ 25 ہزار 226 طلباء ڈی اور ای گریڈ میں پاس ہوئے ڈی اور ای گریڈ میں کامیاب طلباء کا تناسب 43.38 فیصد رہا، ان طلبہ کو  سرکاری کالج میں داخلہ نہیں ملے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer