عاطف اسلم کی حمد ”وہی خدا ہے“ بھارت میں بھی مقبول ہوگئی

عاطف اسلم کی حمد ”وہی خدا ہے“ بھارت میں بھی مقبول ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) عاطف اسلم کی کوک سٹوڈیو میں حمد وہی خدا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مقبول ہوگئی۔

عاطف اسلم کو سوشل میڈیا پر حمد باری تعالی پڑھنے پرجہاں پاکستانی اور دنیا بھر سے مداح سراہ رہے ہیں وہیں لاتعداد کمنٹس اور تبصرے بھارتیوں کے بھی ہیں جو سرحدوں کی بندش کے باوجود خود کو عاطف اسلم کی آواز سننے سے روک نہیں پارہے۔ بھارتی صارفین نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے ایسے ہی گاتے رہیں اور جلد ہی بالی ووڈ کے لیے گانے گانا بھی شروع کریں ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔

خوبصورت آواز ہندوستان کی ہو یا پاکستان کی اس سے احساس ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی انسان ہیں، کاش یہ نفرت ختم ہوجائے۔

Shazia Bashir

Content Writer