سٹی 42 : ایف آئی اے پشاور زون کا غیر قانونی طور پر شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور کے علاقے دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے 5 افغان شہری گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان مقیم تھے، جن کے قبضے سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہوا ۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ دستاویزات پر سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا تھا۔