(قیصر کھوکھر) وفاق اور پنجاب کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، وفاق نے چیف سیکرٹری اور آئی جی لگانے کیلئے بھجوائے گئے پینل ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے۔
وفاقی حکومت اور پنجاب کے درمیان ورکنگ ریلشن شپ میں تاحال تناؤموجود ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی لگانے کیلئے پینل بھجوائے گئے تھے، جسے وفاقی حکومت نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے, پنجاب حکومت نے وفاق کو جلد چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس لگانے کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کر پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نہیں لگا رہی۔ پنجاب حکومت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی تعینات نہ کرنے سے صوبے میں انتظامی امور بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں، وفاق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں عہدوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کرے۔