نصیر آباد پولیس  کا وکیل کےچیمبر پرچھاپہ، 24 جواری گرفتار

 Punjab police action
کیپشن: Punjab police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :نصیر آباد پولیس   کا  وکیل کے چیمبر پر چھاپہ، 24 ملزمان کو جوا کرواتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ساعد عزیز کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ڈی ایس پی گلبرگ کے ہمراہ وکیل کے چیمبر پر چھاپہ مارا جہاں درجنوں افراد جوا کروانے میں مصروف تھے،پولیس نے شفیق ساجد سمیت 24 ملزمان جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ  سے  ایک  لاکھ 35ہزار روپے،9 ایم ایم پسٹل،گولیاں اور آلات قمار بازی برآمد ہوئے،ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جن سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔