ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کے خلاف اپیلوں پر سماعت،مریم نواز شریف ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں موجود ہیں کمرہ عدالت میں لیگی رہنماؤں اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہے
اسلام آبادہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت جاری ہے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل بنچ سماعت کررہا ہے جبکہ مریم نواز شریف ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں موجود ہیں کمرہ عدالت میں لیگی رہنماؤں اور وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نئے حقائق کی روشنی میں سزا ختم کرنے کی مریم نواز کی متفرق درخواست بھی سنی جائے گی،عدالت نے نیب کی مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواستوں کو بھی یکجا کر رکھا ہے، عدالت نے مریم نواز کے وکیل عرفان قادر کے اٹھائے سوالات پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
Maryam Nawaz leaving for Islamabad High court hearing. pic.twitter.com/D7IrePqc6F
— Sania Ashiq (@SaniaaAshiq) November 17, 2021