ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئےپر عزم

mining department
کیپشن: mining department
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پر عزم ،دیگر سیکٹرز کی طرح مائننگ سیکٹر میں بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات،سوئزلینڈ کی کمپنی چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر پر سرمایہ کاری کیلئے رضامندہوگئی۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی ہدایت پر دبئی میں سالانہ بین الاقوامی مائننگ شو میں محکمہ معدنیات نے پورے جوش و خروش کیساتھ شرکت کی۔ سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کی قیادت میں محکمہ معدنیات کا اعلی سطح کا وفد بھی مائننگ شو میں شریک ہوا۔ سیکرٹری معدنیات نے بین الاقوامی مائننگ کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا اور تمام انٹرنیشنل انویسٹرز سے تفصیلی ملاقات کی۔

سوئزلینڈ کی کمپنی چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر پر سرمایہ کاری کیلئے رضامندہوگئی۔ چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کیا گیا، جس پر سوئٹزرلینڈ کی اہم مائننگ کمپنی کیساتھ معاملات طے پا گئے، کمپنی چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر میں سرمایہ کاری کرے گی۔