متحدہ عر ب امارات میں غیر قا نو نی مقیم لو گوں کیلئے خو شخبری

متحدہ عر ب امارات میں غیر قا نو نی مقیم لو گوں کیلئے خو شخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42 )متحدہ عر ب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افرادکیلئے بڑا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق متحدہ عر ب امارات میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی جن کے ویزے کی معیاد یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوچکی ہے وہ 31 دسمبر تک بغیر جرمانہ ادا کیے اپنے ملک جاسکتے ہیں۔ اس پیشکش سے ہر قسم کے ویزے پر یو اے ای آنے والے افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ (یو اے ای) میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 31 دسمبر تک موخرہیں۔

حکام کے مطابق اس پیشکش سے ہر قسم کے ویزے پر یو اے ای آنے والے افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں مگر انہیں اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔وزارت شہریت اور غیرملکی افراد کاکہناہے کہ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے کیو نکہ انٹری ویزا اور اقاموں کے قوانین کی پابندی ریاست میں امن کے لیے ضروری ہے۔

متحدہ عر ب اما را ت میں اس وقت پاکستانیوں،بھارتیوں اور بنگا لیوں کی بڑی تعداد غیر قا نو نی طو ر پر مقیم ہے۔اس اعلان سے ان غیر قانو نی مقیم افراد کو بھی زبر دست ریلیف ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔