وزیراعلیٰ بزدا رنے دو صوبائی وزرا کی سخت سرزنش کر دی

 وزیراعلیٰ بزدا رنے دو صوبائی وزرا کی سخت سرزنش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی میں اہم انکشا فات سا منے آ گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے دو صوبائی وزرا کی سخت سرزنش کر دی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم مراد راس نے سیکرٹری تعلیم تبدیل کرنے بارے کہا کہ میرا سیکرٹری تبدیل کر دیا گیا اور مجھ سے پوچھا بھی نہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی کی بھی کابینہ اجلاس میں سرزنش ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ چین آف کمانڈ کے تحت معاملات سامنے آئیں تو بہتر ہوگا۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف جو بھی سازشیں کر رہے ہیں، ان کے بارے میں علم ہے، اب میں وزیراعلیٰ بن کے دکھائوں گا۔وزیراعلیٰ پنجا ب نے دونوں وزرا کی سرزنش کی اور کہا کہ جو سیکرٹری تبدیل ہوئے، وہ کورس پر جا رہے ہیں، یہ ایسا معاملہ نہیں جسے کابینہ اجلاس میں اٹھایا جائے، یہ بات آپ لوگ مجھ سے اکیلے میں بھی کر سکتے تھے۔

ذرائع کے مطابق سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کو ڈانٹ پلا دی اوربتا یا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ بن کردکھائو، اب سی ایم بن کر دکھائوں گا۔ جو لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں، سب معلوم ہے۔پنجا ب کا بینہ کے اجلا س میں وزیراعلی کا موقف یہی تھا کہ ہم سازشوں کا ڈٹ کر مقا بلہ کرینگے اور اب میں اپنے اختیا را ت کا پوری طر ح سے استعما ل کروں گا۔