سونے کی قیمت میں اضافہ صرافہ بازار ویران

سونے کی قیمت میں اضافہ صرافہ بازار ویران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد)شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار، سونا 100 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 600 روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 3 ہزار 216 روپے میں فروخت کیا گیا۔ 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 98ہزار 525 روپے ہوگئی۔
 سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث صرافہ بازار ویران ہوتے جارہے ہیں۔خواتین صارفین اور شہر کی جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔