اسرار خان: لاہور کے علاقے مصری شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹوکے کے وار سے ٹیلر ماسٹر کو اس کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان واردات کے بعد موقع پر ٹوکہ چھوڑ کر فرار ہو گئے مقتول کی شناخت 60 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی ہے جو بے اولاد اور گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کی بیوی چند سال قبل وفات پا چکی تھی۔
حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔