ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رشوت لیکر لوگوں کو ویکسین لگانے کا انکشاف

 PKLI doctors suspended
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور میں رشوت لیکر لوگوں کو ویکسین لگانے کا انکشاف،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے 18 ملازمین کو معطل کردیا گیا

تفصیلات کےمطابق  لاہورکےویکسین سنٹر میں پیسےلےکرویکسین لگائی جاتی رہی،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے 18 ملازمین اس گھناؤنے دھندے میں ملوث  پائےگئے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی لاہور نے 18 ملازمین کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن  کےمطابق  نواز جوہن، سجاد علی، محمد تنویر، بابر علی، کرامت علی، امجد علی ،تیمور فیاض، محمد یوسف، فقیر حسین  کو رشوت  لیکر لوگوں کو ویکسین لگانے پرمعطل  کردیا گیا ، کاشف مسیح، محمد اکرام، محمد اسامہ، بشرا فرمان، ابیر شہزادی، امتیاز علی، اقصی شاہد، شہزاد حسین اور اللہ وسایا کو بھی معطل کیا گیا ہے،ملازمین پی کے ایل آئی میں پیسے لے کر عوام کو ویکسین لگا رہےتھے اورلوگوں  کو قطاروں سے بچاتے تھے، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے پیسےلےکرویکسین لگانےوالے ملازمین کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئےتھے،انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر تمام ملازمین کو معطل کر دیا  گیا۔