ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کے آخری دنوں میں جرائم بڑھنے کا خدشہ،اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ

رمضان کے آخری دنوں میں جرائم بڑھنے کا خدشہ،اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ماہ رمضان کے آخری دنوں میں جرائم بڑھنے کے خدشہ  کے پیش نظر پولیس نے پٹرولنگ پلان بنا لیا۔
شہر کے 147 پوائنٹس ہاٹ سپاٹ قرار دے دیئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت، بازاروں اور کرائم ہاٹ اسپاٹس پر پیٹرولنگ ہوگی۔
ڈولفن فورس، تھانہ پولیس اور خصوصی ناکہ جات قائم، اضافی نفری تعینات ہو گی۔
آخری عشرے میں بازاروں میں شاپنگ کرنے والوں سے وارداتیں بڑھتی ہیں لہذارمضان کے آخری عشرے میں مارکیٹس اور بازاروں کی سیکورٹی کو بھی الرٹ کیا جائے گا۔