ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: اہم محکمے کے افسران کیلئے مہنگی ترین لگژری گاڑیاں خریدنےکامنصوبہ

لاہور: اہم محکمے کے افسران کیلئے مہنگی ترین لگژری گاڑیاں خریدنےکامنصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: واساافسران کی خواہشات خزانےپربھاری پڑنےلگیں، خزانے سےغیرضروری اخراجات کامنصوبہ بنالیاگیا، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بابو صابو کامنصوبہ،افسران کی مارکیٹ سےدوگنازیادہ ریٹ پرسامان خریدنےکی تیاریاں۔
24کروڑ99لاکھ80ہزارکی رقم غیرضروری اخراجات کی مدمیں خرچ ہوگی، دستاویز کے مطابق افسران کے لئےمزیدنئی مہنگی ترین36لگژری گاڑیاں خریدنےکامنصوبہ بنایا گیا، 21کروڑ97لاکھ50ہزارکی نئی لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
1کروڑ44لاکھ55ہزارروپےسےکمپیوٹربھی لیےجائیں گے،مشینری فوٹوکاپی کاسامان 1کروڑ7لاکھ75ہزارکاخریداجائےگا،بابوصابوویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے50لاکھ کاصرف فرنیچرخریداجائیگا۔
واساحکام15لیپ ٹاپ75لاکھ روپےمیں خریدےگا،واساافسران ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے کےجدیدٹیب کےمزےبھی لیں گے۔