عابد چودھری: ٹریفک وارڈنز کی حفاظت کے پیش نظر سی ٹی او کا نیا حکم، چوک چوراہوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے وارڈنز پرہیلمٹ پہننا لازمی قرار۔
چیف ٹریفک آفیسراطہر وحید کے حکم پروارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا، ٹریفک وارڈنز کو بذریعہ وائرلیس میسج آگاہ کیا گیا، گرمی ہو یا سردی چوک میں کھڑے وارڈنز ہیلمٹ لازمی پہنیں گے۔
حادثات میں متعدد وارڈنز کے زخمی ہونے پر ہیلمٹ پہننے کا فیصلہ کیا گیا، ڈویژنل افسران کو اپنے اپنے علاقے میں سٹینڈنگ ڈیوٹی چیک کرنے کا حکم دیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App