ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیلئے رقم نہ ملنے پر نشئی نے بیٹی قتل کر دی

منشیات کیلئے رقم نہ ملنے پر نشئی نے بیٹی قتل کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نشئی نے بیوی کی جانب سے منشیات خریدنے کے لیے رقم نہ دینے پر بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

 نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے تحصیل جڑانوالہ چک 240 جی بی میں منشیات کے عادی شخص نے مبینہ طور پر اپنی 5 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، ملزم کی بیوی نے اسے منشیات خریدنے کے لیے پیسے دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ملزم ذاکر حسین کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے غصے میں آکر بیٹی عالیہ بی بی کو پکڑ کر گلا گھونٹ کر قتل کیا، جڑانوالہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔