ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسا جواب ملے گا کہ یہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، وزیرداخلہ کا دہشتگردوں کو پیغام

ایسا جواب ملے گا کہ یہ ساری زندگی یاد رکھیں گے، وزیرداخلہ کا دہشتگردوں کو پیغام
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ میر علی چیک پوسٹ پر دشمن کے حملے کی سب پرزور مذمت کرتے ہیں۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ اس بزدلانہ کارروائی کا دشمن کو ایسا جواب ملے گا کہ یہ ساری زندگی یاد رکھیں گے۔ 
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہےکہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ دشمن حملہ کرے اور ہم صرف مذمت کریں دشمن جس طرح حملہ کر رہا ہے،اس سے کہیں سخت جواب ملے گاپوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ ہےہم سب دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیں گے۔

میر علی میں شہادت کا بلندرتبہ پانے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی۔ کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔پاک فوج کے جری سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخ رقم کی ہے۔ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں نا قابل فراموش ہیں شہداء ہمارا فخر ہیں اور شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔