ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: مکان کی چھت گر گئی، تین بچے جاں بحق،ہر آنکھ اشکبار

لاہور: مکان کی چھت گر گئی، تین بچے جاں بحق،ہر آنکھ اشکبار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لاہور میں لٹن روڈ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بچوں کو میو جبکہ ایک بچے کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل ہیں، بچوں کی شناخت 11 سالہ کائنات، 9 سالہ بسمہ اور 7 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

 دوسری جانب ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے لٹن روڈ پر عمارت کی چھت گرنے کے واقعہ پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کروانے کی ہدایت کی اور سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کا حکم دیا۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا سکول سے واپس آنے والے بچوں کو کمرے میں چھوڑ کر ماں کھانا لینے گئی، بچے کمرے میں تھے، ٹی آر گاڈر سے بنی عمارت کی چھت گر گئی، اب تک ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔