جعلی ڈاکٹر گرفتار،انسانی زندگیوں سے کیسے کھلواڑ کرتا رہا؟تہلکہ خیز انکشافات

Fake doctor arrested,
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)بدعنوان شخص نے مسیحائی کے مقدس پیشہ کو بھی نہ بخشا، بغیر تعلیم کے بیماروں کا علاج کرتا رہا،اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ سے گریڈ 17 کے سرکاری ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا،ملزم محمد اصغر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیر آباد بھی تعینات رہا۔
 تفصیلات کے مطابق محمد اصغر نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ اور ایم بی بی ایس کی جعلی اسناد کی بنیاد پر سرکاری ملازمت حاصل کی،ملزم محمد اصغر علاج کے نام پر 10 سال تک انسانی زندگیوں سے کھیلتا رہا۔

ملزم نے 6 سال بطور میڈیکل آفیسر اور 4 سال بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ وزیر آباد میں ملازمت کی۔ملزم نے یورپی ملک کریمیا سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ محمد اصغر نے کبھی کریمیا کا سفر ہی نہیں کیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج تھا،عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد اینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔