(وقار گھمن) حکومت کے کلین اینڈ گرین مہم کے دعوے دھرے رہ گئے، وحدت کالونی گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول فار گرلز کے سامنےگندگی کے ڈھیر حکومتی مہم کامنہ چڑانے لگے، علاقے میں بیماریاں پھوٹ پڑیں.
ایل ڈبلیو ایم سی کی غفلت سے وحدت کالونی ماڈل بازار اور گورنمنٹ سکول فار گرلز کے سامنے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر عوام کیلئے عذاب بن گئے، تعفن سے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی روز کوئی کوڑا اٹھانے نہیں آتا، سکول کے سامنے کوڑے کے ڈھیر کلین اینڈ گرین مہم کی خلاف ورزی ہے، ایل ڈبلیو ایم سی فوری کوڑا اٹھائے۔رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کوڑا کرکٹ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں مگر انتظامیہ کوڑے کے ڈھیر ختم نہیں کروا رہی ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو موذی امراض مزید پھیل سکتے ہیں۔