ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان  کا بجٹ پیش ؛ اہم نکات سامنے آگئے

 بلوچستان  کا بجٹ پیش ؛ اہم نکات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلوچستان  کا بجٹ پیش ؛ اہم نکات سامنے آگئے ۔

صوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زراعت کے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 4 ارب 40 کروڑ اور غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 19 ارب 20 کروڑ روپے رکھے گئے ۔ محکمہ انتظام اجناس کے ترقیاتی اخراجات کے لیے 90 لاکھ جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 5 ارب روپے مختص کئے گئے۔  محکمہ بلدیات کا ترقیاتی بجٹ 85 لاکھ جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 41 ارب 40 کروڑ روپے مختص  کیے گئے ۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ترقیاتی بجٹ 27 ارب جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 20 ارب روپے مختص  کیے گئے ۔ محکہ ٹرانسپورٹ کا ترقیاتی بجٹ 1 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 1 ارب 29 کروڑ روپے مختص کیے گئے  ۔محکمہ آبپاشی کا ترقیاتی بجٹ 12 ارب 80 کروڑ جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 5 ارب 79 کروڑ روپےہے ۔  آبنوشی کے شعبے کا ترقیاتی بجٹ 7 ارب 60 کروڑ جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ 12 ارب 40 کروڑ ہے ۔ محکمہ کان کنی کا ترقیاتی بجٹ 1 ارب 45 کروڑ اور غیرترقیاتی بجٹ 4 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔  محکمہ ماہی گیری و ساحلی ترقی کا ترقیاتی بجٹ 34 کروڑ 60 لاکھ اور غیر ترقیاتی بجٹ 2 ارب 27 کروڑ روپے مختص کیے گئے ۔
 صوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں توانائی کے شعبے کے لئے ترقیاتی مد میں 5.3 بلین اور غیر ترقیاتی کی مدد میں 4.6 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں، آئندہ مالی سال میں محکمہ ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی کے لئے غیر ترقیاتی کی مدد 862 میلن سے بڑھا کر 1 بلین کردیا گیا جبکہ ترقیاتی کی مدد میں 62 ملین مختص کئے گئے ہیں،آئندہ مالی سال میں محکمہ لائیو اسٹاک میں ترقیاتی کی مدد میں 1 بلین اور غیر ترقیاتی کی مدد میں 8 بلین روپے مختص کئے ہیں،آئندہ مالی سال میں محکمہ لیبر اینڈ من پاور کے لئے ترقیاتی مد میں 58 میلن جبکہ غیر ترقیاتی کی مدد میں 5.5 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،آئندہ مالی سال میں محکمہ صنعت و حرفت کے لئے ترقیاتی بجٹ کی مدد میں 4.2 بلین جبکہ غیر ترقیاتی کی مدد میں 4.76 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،آئندہ مالی سال میں محکمہ سماجی بہبود میں ترقیاتی بجٹ کی مدد میں 329 میلن اور غیر ترقیاتی کی مدد 6.39 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،آئندہ مالی سال میں محکمہ کھیل وامور نوجوانوں کے لئے ترقیاتی بجٹ کی مدد میں 645 میلن جبکہ غیر ترقیاتی کی مدد میں 2.62 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،آئندہ مالی سال میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے لئے ترقیاتی بجٹ کی مدد میں 978 میلن اور غیر ترقیاتی کی مدد میں 3.76 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،آئندہ مالی سال میں محکمہ ثقافت و سیاحت کے لئے ترقیاتی بجٹ کی مدد میں 285 میلن جبکہ غیر ترقیاتی کی مدد میں 1.81 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،آئندہ مالی سال میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و اینٹی نارکوٹکس کے شعبے کے لئے 3.31 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
 آئندہ مالی سال میں صوبے کو این ایف سی کے مدد میں ملنے والے ٹیکسز محصولات کی مدد میں 771 بلین روپے وصول ہونگے،آئندہ مالی سال میں بلوچستان حکومت نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا ہے،آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہے، نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا،پبلک ٹرانسپورٹ پر سیلز ٹیکس معاف کیا گیا ہے،نئی الیکٹرک گاڑیوں پر 100 فیصد ٹیکسز معاف کیا گیا ہے،پبلک جائیداد کی بیمہ پر سیل ٹیکس معاف کیا گیا ہے،آئندہ مالی سال میں صوبے میں صنعتی ترقی کے لئے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بیرونی انویسٹمنٹ پر صوبائی ٹیکسوں کو معاف کیا گیا ہے،تعلیمی خدمات پر سیل ٹیکس 0 فیصد کیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ کی مائکرو فنانس اسکیم کے تحت 1 بلین بلاسود قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا،آئندہ مالی سال میں عوامی فلاح کے لیے عوام انڈومنٹ فنڈ کے لئے 1.3 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،آئندہ مالی سال میں بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ فنڈ کے ذریعے طلباء کی معاونت جاری رکھنے کے لیے 2.8 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،آئندہ مالی سال میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے لئے 1.5 بلین کا مزید اضافہ کیا گیا ہے،آئندہ مالی سال 2026-27 کے دوران شہید بےنظیر بھٹو اسکالرشپ کے لئے 54 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔