سٹی 42: کراچی کے 20روٹس پر موٹر رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی
ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹر رکشوں پر پابندی عائد کی گئی ، پابندی 16 جون 2025 سے 15 آگست 2025 تک لگائی گئی ،کمشنر کراچی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
شاہراہ فیصل سے اواری لائیٹ سگنل تک موٹر رکشا پر پابندی عائد کی گئی ، آئی آئی چندریگر روڈ سے ٹاور اور شاہین کمپلیکس تک ،نشاہراہ قائدین سے نمائش نرسری تک،شیر شاھ سوری روڈ سے ناگن چورنگی،شہید ملت روڈ سے شہید ملت ایکسپریس وے تک،عبداللہ ہارون روڈ سے موبائیل مارکیٹ خیابان اقبال تک،دو تلوار سے عبداللہ شاھ غازی تک ،اسٹیڈیم روڈ سے نیو ٹائون تھانے تک ،سر شاھ سلیمان روڈ سے کارساز تک،راشد منہاس روڈ سے سہراب گوٹھ تک ،ماڑیپور روڈ سے آئی سی آئی برج تک،شاہراہ پاکستان سے لیاقت آباد دس نمبر تک،حب ریور روڈ سے پولیس ٹریننگ سینٹر تک ،قائد آباد سے لانڈھی تک ،یونیورسٹی روڈ سے جیل چورنگی تک،کورنگی روڈ سے قیوم آباد تک،کورنگی روڈ سے کورنگی کراسنگ تک،اورنگی روڈ سے بورڈ آفس تک،سپر ہائی وے سے ملیر کینٹ تک ،
سرجانی سے ناگن چورنگی تک پابندی عائد کردی گئی
