کلیم اختر:بجٹ کے پیش نظر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں اہم ترامیم کردی گئیں، ڈیجیٹل لین دین پر ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پروسیڈ لیوی متعارف۔
مخصوص سروسزپر ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے بڑھا کر 6فیصد کرنے کی تجاویز، قرض سےمنافع پرٹیکس15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی سفارش، 10ملین سے زائد پنشن آمدن پر5 فیصد فلیٹ ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔
سپر ٹیکس میں مخصوص آمدنی سلیب پر 0.5 فیصد کمی تجویز، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس شرح اور سرچارج میں ریلیف دینے کی تجویز دی گئی، اساتذہ ،محققین کیلئے25 فیصد ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کرائے کی پراپرٹی پر ٹیکس کی بنیاد پر فیئر مارکیٹ ویلیو تجویز، نقد خرید پر 50 فیصد اخراجات ناقابل قبول قرار دئیے جائیں گے۔
کوئلے کی سپلائی کی آمدن پر انکم ٹیکس اور 100 فیصد کریڈٹ کی اجازت، کم از کم ٹرن اوور ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ مدت3 سے کم کر کے 2 سال کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔