ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کے لئے اپنے شہداء اور غازیوں کے مقروض ہیں

Pakistan ARmy, Armed Forces of Pakistan, Services Chiefs' Eid greeting, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلح افواج، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے عیدالاضحیٰ کے موقعہ پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔

مسلح افواج، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اپنے مبارک باد کے خصوصی پیغام میں کہا کہ عید الاضحی کا مقدس و بابرکت موقعہ قربانی کے عظیم تر جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کے لئے اپنے شہداء اور غازیوں کے مقروض ہیں۔

 قوم کے نام اپنے پیغام میںمسلح افواج، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کہا کہ  وطن کیلئے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور  پاکستان کو دشمنوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھے۔ آمین