قومی ٹیم کا بولنگ کوچ کون ہوگا؟ اہم معاہدہ ہوگیا

 قومی ٹیم کا بولنگ کوچ کون ہوگا؟ اہم معاہدہ ہوگیا
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل سے معاہدہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمرگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبوری بولنگ کوچ مقرر کر رکھا تھا تاہم اب کرکٹ بورڈ کا سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل سے معاہدہ ہو گیا ہے۔  مورنے مورکل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جولائی میں دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہونی ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں لگے گا جس کے بعد کھلاڑی سری لنکا کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔ مورنے مورکل کے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے لگنے والے کیمپ میں بھی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔ 

یاد رہے کہ مورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے علاوہ کئی ٹیموں کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer