ترک اداکار سے فراڈ کرنیوالاٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار

ertugrul fraud case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کےمرکزی کردار  انگین التان سےفراڈ کرنے والے کاشف ضمیرکوسی آئی اےاقبال ٹاؤن نے گرفتار کرلیا .
 تفصیلات کے مطابق  ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کےمرکزی کردار  انگین التان سےفراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔  اےایس پی سی آئی اےمیاں شفقت کا کہنا ہے کہ  ملزم کاشف ضمیر ٹک ٹاکر اور ریکارڈ یافتہ ہے۔ انہوں   نے بتایا کہ ملزم کاشف ضمیر کے گھر سے بلیو لائٹ اورسبز نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ   ملزم کاشف ضمیر کے گھرسے25کلو جعلی سونا بھی برآمد ہوا ہے۔

 ملزم کے خلاف ترک اداکار انگین التان  کی درخواست پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔ ترک اداکار نے بذریعہ ای میل آئی جی پنجاب کو درخواست بھیجی تھی کہ ملزم کاشف  نے 9 کروڑ روپے کے جعلی چیک اور ڈرافٹ بناکر ترکی بھیجے تھے۔ ڈی ایس پی سی آئی اےکا کہنا تھا کہ ملزم کاشف ضمیرکیخلاف سیالکوٹ اورلاہورمیں فراڈ کے6مقدمات درج ہیں۔