ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما اور انکی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ

Firing-PTI Leader
کیپشن: Firing-PTI Leader
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی  رہنما عیسیٰ خان اور انکی اہلیہ  قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی رہنما عیسیٰ خان اور انکی اہلیہ پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے دونوں زخمی ہوگئے, عیسیٰ خان کو کلاشنکوف کی 2 گولیاں بازو جبکہ اہلیہ کو ایک گولی سر پر لگی، ان کی حالت تشویشناک ہے، افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں او رپولیس موقع پر پہنچ گئی اور   زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجا اظہر نے بتایا کہ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے کلاشنکوف سے 6 فائر کیے، واقعے کے وقت گاڑی میں 6 ماہ کی بچی بھی موجود تھی جو محفوظ رہی۔

Sughra Afzal

Content Writer