ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لٹن روڈ،تین بچوں کا باپ قتل

dead body
کیپشن: dead body
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)لٹن روڈ کے قریب  شہری قتل، لاش پلازہ کے بیسمنٹ سے ملی۔

تفصیلات کے مطابق مقتول3 بچوں کا باپ تھا،مقتول کی شناخت اویس خالق کے نام سے ہوئی جو  اقبال ٹاؤن عمر بلاک کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ لاش پلازہ کی بیسمنٹ سے ملی،متوفی کی عمر 65سال کے قریب تھی۔

 شہر میں جرائم  اور قتل کی وارداتیں بڑھتی ہی چلی جا رہی ہیں گزشتہ روز بھی  ماڈل ٹاؤن کچہری کےسامنے نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سڑک پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے پیشی پر آئے انجم نامی مسیحی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتارا تھا ،مقتول کو 4 گولیاں چہرے اور جسم پر لگی تھیں۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔   گزشتہ روزمزنگ کے علاقے میں  بھی ایک معمر خاتون کو گھر میں تشدد کر کے قتل کردیا گیا تھا۔