سٹی 42: پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کی دو بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔
کسٹم حکام کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کی دو بڑی کارروائیاں ہوئیں ۔ کارروائی میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ۔ دبئی سے آنے والے مسافر سے 10 پلاٹینم بارز برآمد ہوئے ۔ مسافر کے قبضے سے 6 آئی فون 17 پرو میکس، 2 آئی فون 15 پلس برآمد کیے ۔
184 انٹیل پروسیسرز، لیپ ٹاپ، کیمیکلز اور دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا ۔ برآمد سامان کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی میں خاتون مسافر سے 229 قیراط لیبارٹری گروون ڈائمنڈز برآمد ہوئے ۔ لیبارٹری رپورٹ میں برآمد شدہ پتھروں کی تصدیق کی ۔ڈائمنڈز کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے ہے۔دونوں کارروائیوں میں مجموعی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔