ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین; لوٹ مار اور عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ ہے : حافظ نعیم الرحمٰن

روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین; لوٹ مار اور عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ ہے : حافظ نعیم الرحمٰن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے ایکس پر بیان دیا  کہ حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا مطلب  عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے ۔ 

 حافظ نعیم الرحمان  نے ٹویٹ کیا کہ یہ حکومت کا روزانہ کی بنیاد پر لوٹ مار اور عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ ہے،  اتحادی حکومت قیمتوں میں اضافے کے بجائے پٹرول پر 120 روپے کے ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی، لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں، حکومت لیوی کے نام پر بھتہ خوری کیوں ختم نہیں کرتی، ناکام حکومت اپنی ناکامی کا بوجھ مسلسل عوام پر ڈال رہی ہے۔