ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں جراثیم کش سپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، اس مہم کا مقصد شہریوں کو وبائی امراض سے بچانا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر شہر بھر میں جراثیم کش سپرے مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے مطابق جراثیم کش سپرے مہم کراچی کے ساتوں اضلاع میں ہو گی، جراثیم کش سپرے مہم کا مقصد شہریوں کو وبائی امراض سے بچانا ہے۔
ڈائریکٹر فیومگیشن نے اس حوالے سے بتایا کہ ڈینگی مچھر، مکھی، چکن گونیا اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے سپرے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور تفریحی مقامات کے اطراف میں سپرے کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ندی، نالوں اور کچرا کنڈیوں کے اطراف بھی مسلسل سپرے کیا جائے گا۔