ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق علم نہیں: دفترخارجہ پاکستان

امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق علم نہیں: دفترخارجہ پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق علم نہیں ہے۔

 دفترخارجہ پاکستان کے ترجمان شفقت علی نے خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

 اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

 خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ 17 سے 19 ستمبر کر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

 اس حوالے سے برطانوی رائل پیلس نے بھی تصدیق کی ہےکہ امریکی صدر کنگ چارلس کی دعوت پر برطانیہ پہنچیں گے۔