(ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں شہری موٹرسائیکل سمیت کھلے مین ہول میں گرگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری کے کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ شاہدرہ کے علاقہ میں پیش آیا،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے شہری کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔
واقعہ شاہدرہ رسول پارکے علاقہ میں پیش آیا۔