ڈاکو پٹرول پمپ کے کیشئر سے نقدی چھین کر فرار

ڈاکو پٹرول پمپ کے کیشئر سے نقدی چھین کر فرار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :کاہنہ میں ڈاکو پٹرول پمپ کے کیشئر سے نقدی چھین کر فرار ہو گئے،  ڈاکوؤں نےمزاحمت کرنےپر کیشئر پر فائرنگ کردی۔
 آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ویلنشیا ٹاؤن گیٹ نمبر 8 کے قریب واردات ہوئی ۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں 2 مسلح افراد کودیکھاجاسکتاہے۔جو پٹرول پمپ کے کیشئر خالد گل سے نقدی چھینتےہیں۔اور مزاحمت پر کیشئر پر فائرنگ کرکےفرار ہوجاتےہیں۔ کیشئر کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کیشئر کی جانب سے تھانہ کاہنہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خالد گل مبینہ طور پر 26 لاکھ 50 ہزار روپے بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا۔ شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے ۔