انٹرنیشنل کرکْٹ کونسل کے نئے فنانشل ماڈل میں پاکستان کا ریوینیو دوگنا ہو گیا

PCB's share in ICC's revenue doubled due to the new financial model, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چیئرمین ذکا اشرف  آئی سی سی کے نئے فنانشل ماڈل میں پاکستان کا حصہ دوگنا کروا لائے۔  ڈربن میں آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تین رکنی وفد نے ذکا اشرف کی سربراہی میں شرکت کی۔

اہم اجلاس میں مالی معاملات اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ایونٹس اور دو طرفہ سیریز میں کارکردگی، پاکستان کرکٹ بورڈ  کے غیرمعمولی فین بیس اور کمرشل ویلیو اور اس ماڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چار سرفہرست ملکوں میں شمار ہونےکی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ فنانشل سائیکل کے مقابلے میں اس مرتبہ دو گنا زیادہ ریوینیو ملے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ریوینیو میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ اب بورڈ پاکستان کی کرکٹ کی ترقی میں بہت زیادہ انوسٹمنٹ کرسکے گا جس سے پاکستان کی کرکٹ کو مزید  بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے آئی سی سی کے اجلاس کے دوران مختلف کرکٹ بورڈ کے حکام سے مفید ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ روابط اور کرکٹ کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

ہفتہ پندرہ جولائی کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایشیا کپ کے شیڈول، انتظامی معاملات اور مارکیٹنگ امور کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت ہوئی۔ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان اسی ہفتے کردیا جائے گا۔ایشیا کپ کا آغاز پاکستان میں ہوگا