ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری واٹس ایپ کا استعمال کریں احتیاط سےورنا اکاؤنٹ ہوگا بند

 شہری واٹس ایپ کا استعمال کریں احتیاط سےورنا اکاؤنٹ ہوگا بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے بھارت کے 20 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیئے جن سے غلط اور نقصان دہ معلومات شیئر کی گئیں تھی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق واٹس ایپ نے نقصان دہ اور غلط معلومات دینے پر بھارتی صارفین کے 20 لاکھ اکاؤنٹس بند کیے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نےنئےانفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کےمطابق کارروائی کرتےہوئےایک ماہ میں ان 20 لاکھ اکاؤنٹس کو بند کیاجن کےذریعےغلط اور نقصان دہ معلومات شیئر کی گئی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ناقص معلومات پر اکاؤنٹس بلاک نہیں کیے جاتے بلکہ ٹھوس وجوہات پر کارروائی کی جاتی ہے۔ ان صارفین نے رواں سال 15 مئی سے 15 جون تک واٹس ایپ کے قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ نقصان دہ اور غیر مطلوبہ پیغامات کے پھیلاؤ کو روکنا اہم ٹارگٹ ہے اور کمپنی ہر ماہ 80 لاکھ اکاؤنٹس کو بلاک کرتی ہے۔