وزیراعظم کو بھکاری کہنے پر پنجاب اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی

وزیراعظم کو بھکاری کہنے پر پنجاب اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پنجاب اسمبلی اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، پی پی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کے وزیر اعظم کو بھکاری کہنے پر حکومتی ارکان نے شور شرابہ کیا توا پوزیشن بھی پیچھے نہ رہی جوابی احتجاج اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس ہنگامہ آرائی کی نذرہوگیا، وزیراعظم عمران کےخلاف غیرمناسب الفاظ کےاستعمال پرحکومتی ارکان نے شور شرابا اورنعرے بازی،خوراک وزراعت پرہونےوالی بحث احتجاج کی بھینٹ چڑھ گئی،حکومت کو بھکاری کہنےپر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا،وزیر قانون راجہ بشارت کا کہناتھا کہ قیادت کےخلاف غیرمناسب الفاظ برداشت نہیں کر سکتے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کےپارلیمانی لیڈرحسن مرتضی کی تقریرکےدوران حکومتی ارکان نےخلل ڈالا توانہوں نے وزیراعظم عمران خان کوتنقیدکانشانہ بنایا۔وزیرقانون جواب دینےکے لیےنشست پر کھڑے ہوئےتومتحدہ اپوزیشن ایوان سےواک آوٹ کرگئی۔صوبائی وزیر قانون نےحسن مرتضی کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ اپوزیشن جس لہجےمیں بات کرے گی،حکومتی بینچوں سےاسی لہجے میں جواب ملےگا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نےخوراک اور زراعت پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گندم ایکسپورٹ کرنے والا ملک گندم امپورٹ کر رہا ہے۔ پنجاب کے کسان کو گندم کی سپورٹ قیمت نہیں دی جارہی پالیسی بنانے والوں نے کسی کسان سے مشاورت نہیں کی۔ لوگ گندم کی بجائے دیگر فصلوں کی کاشت کرنے لگ گئے ہیں حکومت نے زبردستی گندم حاصل کی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پنجاب کا کسان جو دوسروں کو روٹی مہیا کرتا ہے وہ خود روٹی کو ترس رہا ہے، حسن مرتضی کی تقریر کے دوران حکومتی بینچوں کی مداخلت سید حسن مرتضی نے وزیراعظم عمران کو بھکاری قرار دے دیا جس پر ایوان میں شور شرابہ اور نعرے بازی شروع ہوگئی، اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا پینل اف چئیرمن نے حکومت کی درخواست پر وزیراعظم کو بھکاری کے الفاظ کاروائی سے حذف کرا دئیے۔

وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نےزراعت وخوراک پرعام بحث میں حصہ لیتے ہوئےکہا کہ کسان کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ گندم،بیج،زرعی ادویات اورشوگر کین کےلیےنئے پراجیکٹ بھی متعارف کرائےجا رہے ہیں جس سےعام کسان کو فائدہ ہوگا،چیئرمین پینل میاں شفیع نےایجنڈا مکمل ہونے پراجلاس سوموار کی سہ پہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer