ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پی ٹی اے کا بڑا اعلان

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے پی ٹی اے کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم فیصلہ کر لیا گیا، جس کے تحت اب تارکین وطن اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کی پاکستانی موبائل فون سم بلاک نہیں کی جائے گی۔

 پی ٹی اے کےمطابق سمندرپارپاکستانی اپنی موبائل فون سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں گے اور اس سہولت سےفائدہ اٹھانےکےلیےمتعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کرسکتے ہیں۔ 

 اس اقدام کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی ضروری مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان پی ٹی اے نےکہا کہ اتھارٹی بیرون ملک پاکستانیوں کو بااختیار بنانےکے لیےپُرعزم ہے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کی توسیع کے لیے متحرک ہے۔