لاہور میں دھند کے ڈیرے، موٹروےایم 3 ٹریفک کیلئے بند

لاہور میں دھند کے ڈیرے، موٹروےایم 3 ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 اور ایم 3، ایم 11 کو تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ 

ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ لاہور ملتان موٹروےایم 3 اور موٹروے ایم 11 فیض پور سے رجانہ دھند کہ وجہ سے بند کردی گئی، لاہور اسلام آباد موٹروےایم 2  لاہور سے فاروق آباد تک کو بھی دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔  
ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،  قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے،  روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔