ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر پر بم  کا حملہ

Balochistan Assembly, Turbat, Baluchistan unrest, Hand Grenade attack, City42, Asghar Rind, Pakistan Peoples Party
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے گھر پر بم  کا حملہ ہوا ہے۔

تربت  کی اوورسیز کالونی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اصغر رند کے گھر پر  دستی بم حملہ میں ایک شخص زخمی ہوا اور گھر کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

 اصغر رند کیچ سے پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی کی نشست پر امیدوار ہیں ، وہ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ 

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ اصغر رند کے گھر پر  ہینڈ گرینیڈ کے حملے میں   ایک شخص معمولی زخمی ہوا اور گھر کے شیشے۔ ٹوٹ گئے ۔

 تربت میں چند روز قبل تربت میں نواز لیگ کے امیدوار میر اسلم بلیدی  بھی حملے میں زخمی ہوئے تھے۔