وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناح ہسپتال کیلئے نئی ایم آر آئی مشین کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناح ہسپتال کیلئے نئی ایم آر آئی مشین کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قیصر کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے جناح ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نصب کرنے کا حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ نے نئی ایم آرآئی  مشین کے لئے 223 ملین(22 کروڑ23 لاکھ ) منظور کر لئے ہیں، عثمان بزدار کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد اب محکمہ خزانہ نے جناح ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کا بجٹ جاری کر دیا، جناح ہسپتال میں نئی ایم آر آئی مشین جلد فعال کر دی جائے گی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شیخوپورہ سے گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، وزیراعلیٰ نے کہاکہ سڑک 5 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی، سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سے موٹروے ایم 2 اور شیخوپورہ تک تیز اور آسان رسائی ممکن ہو سکے گی، 25 سال تک سڑک کی دیکھ بھال اور تعمیر و مرمت پرائیویٹ پارٹنرز کے ذمہ ہوگی، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 50 واں اجلاس 18 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، لاہور ٹھوکر نیاز بیگ پر نئے بس ٹرمنل کی تعمیر کے ڈیزائن کی منظوری، ٹائم سکیل پروموشن پر یوٹیلیٹی الائونس دینے کی سفارشات منظوری، مری میں نئی قائم کردہ کوہسار یونیورسٹی کیلئے دس کروڑ کی گرانٹ بطورایڈ جاری کرنے کی سفارشات منظوری دی جائے گی۔ سیالکوٹ سمبڑیال میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی تعمیر،حافظ آباد میں یونیورسٹی کی تعمیر، کالج اور یونیورسٹی سطح پر ہفتہ شان رحمت العالمین اور رحمت العالمین سکالرشپ دینے کی منظوری دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer