نیسپاک مالی وانتظامی بحران کا شکار

نیسپاک مالی وانتظامی بحران کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) نیسپاک کےمالی مسائل حل کرنے میں افسران کی عدم دلچسپی، پراجیکٹس پرکام کرنے کے بجائے سینئرافسران اہم پوزیشنز حاصل کرنے کیلئے فکرمند ہیں۔

نیسپاک ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں تین ماہ سےعدم ادائیگی کا شکار مگر افسران وائس پریذیڈنٹ کی آسامی پر نظریں جما کر بیٹھ گئے ہیں۔ گزشتہ سال نیسپاک کو ایک ارب روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی مگر بیک اپ کم ہونے کی وجہ سے سارا پیسہ بنکوں میں رکھ دیا گیا۔

ای وی پی ڈاکٹر طاہر حیات اور وی پی کامران امتیاز رواں سال مئی میں ریٹائر ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیسپاک کے متعدد جنرل مینجرز مالی مسائل حل کرنے کی بجائے وائس پریزیڈنٹ کی سیٹ کیلئے جتن کرنے میں مصروف ہیں۔

نیسپاک کے خلاف متعدد شکایات اور مسائل کے انبار کے باوجود وفاقی وزارت توانائی خاموش تماشائی بن گئی۔